خیبرپختونخوا میں 37 سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ان صحت مراکز کا انتظام اور آپریشنز سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت چلائے جائیں گے۔

 

محکمہ صحت نے صحت مراکز کی نجی شعبے کو حوالگی کے لیے کمپنیوں اور اداروں سے اظہارِ دلچسپی طلب کر لیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق منصوبے کا مقصد دور دراز اور کم سہولت والے علاقوں میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں زیادہ بارش ہوئی؟

 

محکمہ صحت کے مطابق ہر ہسپتال اور مرکز صحت کو الگ منصوبہ قرار دے کر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ بونیر، دیر، ہنگو، مردان، نوشہرہ، پشاور اور سوات سمیت مختلف اضلاع کے صحت مراکز اس منصوبے میں شامل ہیں۔

 

آؤٹ سورس کیے جانے والے ہسپتالوں میں صوبائی وزیر صحت کے حلقے کا ہسپتال بھی شامل ہے۔