محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، مردان اور چترال میں بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: ہوٹل کی مشقت سے ریکارڈ ساز اننگز تک: باجوڑ کےسجاد خان کی مسلسل جدوجہد کی داستان
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 ملی میٹر، پشاور میں 7 ملی میٹر جبکہ چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
