جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان نے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چی ہی لیونگ کو 3-1 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی نے 11-7، 11-6، 3-11 اور 11-4 سے کامیابی حاصل کی۔

 

یہ بھی پڑھیے: اڈیالہ جیل کے قریب احتجاج سے گریز کریں، والد کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے، قاسم خان

 

اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان بھی اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

 

 

اسکواش کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ عاصم خان اور مہوش علی کی جوڑی نے راؤنڈ آف 16 میں جاپانی جوڑی کو 2-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، تاہم ناصر اقبال اور سحرش علی کی جوڑی کو راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو 3-0 سے شکست دے کر ایشین گیمز میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، سفیان خان اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

 

ایشین گیمز 2026 میں اسکواش کے ساتھ ہاکی میں بھی پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔