ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا۔
قیمت میں کمی کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیے:
چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی 122 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 802 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 105 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 831 روپے کی ہوگئی۔
عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ پیر کو سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر کم ہوئی، جس کے بعد عالمی نرخ 4,308 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
اسی دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی کم ہوکر 63.23 ڈالر پر آگئی۔
