ہری پور میں 15 روز سے لاپتہ 5 سالہ بچی آیت نور کی لاش یونیورسٹی روڈ پر ویئر ہاؤس کے ایک کنویں سے برآمد ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق آیت نور گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی، جس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: این جی او کی نوکری: کام پر سوال یا کردار پر؟

 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے ایک نے جج کے سامنے بچی سے زیادتی کا اعتراف کیا۔

 

پولیس کے مطابق کیس میں 2 ملزمان جیل میں ہیں جبکہ ایک ملزم پولیس کی تحویل میں ہے۔