ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں بڑھتی قربتیں، کیا اگلا قدم انتخابی اتحاد ہوگا؟
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ آج مزید 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 3 کاروباری روز میں سونا مجموعی طور پر 15 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
