خیبرپختونخوا صوبائی اسٹریٹیجک ریزرو سے فلور ملز کو روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن سرکاری گندم کی فراہم کی جا رہی ہے، صوبہ بھر میں روزانہ 100 کلوگرام کے 20 ہزار گندم بیگز فعال فلور ملز کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ خوراک کے مطابق گزشتہ ہفتے 3 لاکھ 15 ہزار 534 سرکاری آٹے کے تھیلے سرکاری نرخ پر فراہم کیے گئے۔ 20 کلو سرکاری آٹے کا تھیلا منتخب ڈیلرز کے ذریعے 2 ہزار 520 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر: لنڈی کوتل میں لڑکی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل
گزشتہ ہفتے پشاور ڈویژن میں 69 ہزار 446، مردان ڈویژن میں 41 ہزار 452، ملاکنڈ ڈویژن میں 78 ہزار 122، ہزارہ ڈویژن میں 65 ہزار 400 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔
اسی طرح بنوں ڈویژن میں 11 ہزار 660، ڈی آئی خان ڈویژن میں 32 ہزار 94 جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں 17 ہزار 360 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔
