ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مالی امداد کا حکم

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران فی تولہ سونا 10 ہزار 900 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی ہے۔