رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز آج بنگلادیش اے کے خلاف میدان میں اتریں گے، جہاں کامیابی انہیں فائنل میں پہنچا دے گی۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم فائنل میں سری لنکا اے کا سامنا کرے گی۔

 

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کو 318 رنز کا ہدف دیا، جسے سری لنکن ٹیم نے 42ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

اس کامیابی کے بعد سری لنکا اے فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت اے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ اب پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں سری لنکا اے کے خلاف ٹرافی کے لیے مقابلہ کرے گی۔