وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت اور تباہ شدہ گھروں و بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو مون سون بارشوں کے اثرات اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے علاج کا فیصلہ حکومت نے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر ججز کے منہ پر طمانچہ مارا: سہیل آفریدی
وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور سیکرٹریز کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین تک غذائی اشیاء اور امدادی سامان جلد پہنچایا جائے۔
شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی کے ساتھ امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔
