ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے چوک یادگار میں چار چھاپوں کے دوران 15.6 ملین روپے سمیت سعودی ریال، امریکی ڈالر اور اماراتی درہم قبضے میں لے لیے۔

 

پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے چوک یادگار میں غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف چار چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 15 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پاکستانی کرنسی سمیت سعودی ریال، امریکی ڈالر اور اماراتی درہم برآمد کر لیے۔

 

ایف آئی اے کے مطابق سمیع الحق کے قبضے سے ایک کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار روپے، طارق سے 62 ہزار 840 سعودی ریال اور ایک ہزار اماراتی درہم برآمد کیے گئے۔

 

اسی طرح عبید کے قبضے سے 21 لاکھ 9 ہزار 500 روپے، 200 امریکی ڈالر، 300 سعودی ریال اور ایک ہزار 300 اماراتی درہم، جبکہ فرمان سے 4 لاکھ 67 ہزار 500 روپے، ایک ہزار سعودی ریال اور 100 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

 

ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔