ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

 

صرافہ مارکیٹ کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 458 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے کا ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان اور پاکستان کا حال و مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

 

گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 11 ہزار 746 روپے مہنگا ہوا تھا۔

 

سونے کی قیمت میں اضافے پر عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری جیسے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحان اور ملکی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث روزانہ تبدیل ہوتی ہے۔