آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں روسی کبوتروں کے شکار کی اجازت، ایک شکاری روزانہ کتنے کبوتر شکار کرسکے گا؟
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 358 ڈالر پر آ گیا۔
عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں معمولی اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی یا اضافہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی مقامی مارکیٹوں میں بھی فوری طور پر نظر آتا ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتیں عالمی معاشی حالات، مرکزی بینکوں کی پالیسیوں، مہنگائی اور عالمی سیاسی حالات سے بھی متاثر ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔
