ایرانی فوج نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانے کی وارننگ دی ہے۔

 

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیے: افغانستان: کابل کے پرائمری اسکول میں دھماکا

 

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت دینے والے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔

 

لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے واضح کیا کہ ایسے ممالک کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

 

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ایرانی فوج نے امریکی فوجیوں کو گرفتار یا ہلاک کرنے پر لاکھوں ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔