ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مبینہ ملزم کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر گیلامنہ (شمسو بی بی) جاں بحق جبکہ اس کی 12 سالہ بہن زخمی ہوگئی۔ زخمی لڑکی کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ گیلامنہ اپنی 12 سالہ بہن اسمیہ کے ہمراہ کار میں راولپنڈی جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مبینہ ملزم نے گاڑی روک کر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا کے مالیاتی حق کے ایک ایک روپے کا دفاع کریں گے، سہیل آفریدی
فائرنگ کے نتیجے میں گیلامنہ کی گردن پر 2 گولیاں لگیں۔ اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مقتولہ کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والی 12 سالہ اسمیہ کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور مبینہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ اور واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
