پشاور: یومِ آزادی کے موقع پر پشاور میں صرف ایک روز کے دوران 27 ٹریفک حادثات ریسکیو 1122 کو رپورٹ ہوئے، جن میں 46 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رپورٹ نہ ہونے والے ٹریفک حادثات میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیے: لوئر کرم میں مبینہ بارودی گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی
ریسکیو 1122 کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 16 افراد کے ڈوبنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق منڈا مہمند میں 2 افراد ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ منڈا چارسدہ میں بھی 2 افراد ڈوبے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔
ہنڈ صوابی میں 5 افراد ڈوب گئے، جبکہ لوئر دیر میں ایک شخص ڈوبنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے اسے بحفاظت نکال لیا۔
بونیر میں 5 افراد ڈوب گئے جنہیں مقامی افراد نے بچا
لیا، جبکہ خان پور ہری پور میں ایک شخص ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی۔
