ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 601 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: سہیل آفریدی کی کابینہ اراکین کو مخالفین کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 415 ڈالر ہوگئی ہے۔