پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور اس عرصے میں فی تولہ نرخ مجموعی طور پر 34 ہزار 600 روپے نیچے آئے ہیں۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی ہے، جبکہ عالمی بازار میں سونا 35 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔