پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ چترال اور اپر دیر میں برفباری کا امکان ہے۔
پشاور میں مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہے جبکہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کالام میں درجہ حرارت 2، چترال میں 3 اور مالم جبہ میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
