پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نہیں بلکہ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نظام کے ساتھ کھڑے ہوگئے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی، نظام کو براہ راست بانی پی ٹی آئی سے بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ باتیں تو اچھی کر رہے ہیں، لیکن جس ظلم کی نشاندہی کر رہے ہیں، گورنر راج بھی پیپلز پارٹی نے ہی نافذ کیا ہے۔ اپنی سیاست بچانے کے لیے بلاول کو اب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والا ظلم نظر آنے لگا ہے، قوم ایسی ڈرامے بازیوں کے لیے تیار نہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ اگر بلاول بھٹو اپنی باتوں میں سنجیدہ ہیں تو اپنے گورنر سے کہیں کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں۔ ان کے بقول بلاول کا وولٹیج پہلے ہی 440 سے کم ہو کر 140 پر آگیا ہے۔
