پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ ایل یو بی سی اے، محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو)، یو ای ٹی پشاور یا پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) سے رجسٹرڈ فرم سے حاصل کرنا ہوگا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ پر کم از کم دو مستند افسران یا اسٹرکچرل انجینئرز کے دستخط لازمی ہوں گے، جبکہ نئے اور مقصد کے لیے تعمیر کیے گئے اسکولوں کو منظور شدہ بلڈنگ پلان بھی جمع کرانا ہوگا۔
اتھارٹی کے مطابق بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ اور منظور شدہ پلان کے بغیر رجسٹریشن، تجدید اور اپ گریڈیشن کی درخواستیں زیر التوا رہیں گی، جبکہ سرٹیفکیٹ صرف اس پر درج مدت تک قابل قبول ہوگا۔
