محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیر اپر و لوئر، چترال، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، بونیر، باجوڑ، کوہستان اپر و لوئر، کولئی پالس، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، مہمند، خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا پولیس کے کن اضلاع کو بلٹ پروف اے پی سیز اور جدید گاڑیاں فراہم کی گئیں؟
محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش تخت بھائی میں ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ میں 12، مہمند ڈیم میں 8، چراٹ میں 7، کاکول میں 5 اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
