ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی، جس کے بعد اسے مسلسل دوسری مرتبہ کوالیفائر مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
2027 کا آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں 4 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 54 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی
جنوبی افریقہ اور زمبابوے میزبان ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرچکے ہیں، جبکہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر دیگر 8 ٹیموں نے بھی براہِ راست جگہ بنائی ہے۔
افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے براہِ راست ورلڈکپ میں جگہ پکی کرلی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے کا راستہ بند ہوگیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 2023 کے ورلڈکپ کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی نہیں کرسکی تھی اور اب 2027 کے ورلڈکپ کے لیے بھی اسے کوالیفائر مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
2027 کے ورلڈکپ کے لیے مجموعی طور پر 10 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کریں گی، جبکہ باقی 4 ٹیموں کا فیصلہ آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر ایونٹ کے ذریعے ہوگا۔
کوالیفائر مرحلے میں کامیاب ہونے والی 4 ٹیمیں 2027 کے ورلڈکپ میں جگہ بنائیں گی، اس طرح ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائر مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔
