ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا ہم کامیابی کو صرف نمبروں میں قید کر چکے ہیں؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 113 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 268 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔
