ملک میں مسلسل تین کاروباری دن اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

گزشتہ تین کاروباری دنوں میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر 7 ہزار 600 روپے مہنگا ہوا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کے عوام گورنر راج کے نفاذ کو یومِ نجات کے طور پر دیکھ رہے ہیں، امیر مقام

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

 

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کا تعین عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں کے ساتھ پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کے شرحِ تبادلہ سے بھی متاثر ہوتا ہے۔