وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے انٹرسیکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ منصوبے پر 6.2 ارب روپے لاگت آئے گی، جس میں 640 میٹر طویل دو لین فلائی اوور کے علاوہ 4.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے۔

 

وزیراعلیٰ کے مطابق فلائی اوور کی تعمیر سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، جبکہ پشاور کی بحالی کے لیے 200 ارب روپے کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ کے منصوبے کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیے: لکی مروت میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، بہن زخمی

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس بھی ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، لانگ مارچ اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

اجلاس میں قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صوبائی صدر جنید اکبر خان، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور صوبائی وزیر شفیع جان نے شرکت کی۔