لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا الزام ان کے بھائی فرمان اللہ پر عائد کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں رضوان ولد خان سردار اور فیصل ولد خان سردار زخمی ہوگئے، جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ ان کی بہن بھی فائرنگ سے زخمی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے: اورکزئی: ہیڈ ماسٹر کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج، رہائی نہ ہونے پر ضلع بھر کے اسکولوں کے بائیکاٹ کا اعلان
زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تاجہ زئی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والے رضوان ایف سی بلوچستان میں حوالدار تعینات تھے اور چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو تنازعہ بتائی جاتی ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورت حال واضح ہوگی۔
