عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔

 

10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے مقرر کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: حکومت کا بی ایس گریجویٹس کے لیے 3 ماہ کا پیڈ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

 

فی تولہ چاندی بھی 273 روپے مہنگی ہوئی اور اس کی قیمت 6 ہزار 624 روپے تک پہنچ گئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 155 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جبکہ ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی حالات بھی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔