خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے، جبکہ کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم نعمان عرف طورے سمیت 2 مطلوب ملزمان ہلاک

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔