پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہو گیا۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 202 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 237 روپے کی ہو گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کا وطن واپسی کا مطالبہ

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 43 ڈالر پر آ گیا۔

 

صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر پڑتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیاں، افراطِ زر اور محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب سونے کی قیمتوں میں تبدیلی کی اہم وجوہات ہیں۔