پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے اضافہ ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: ہنگو کے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں درج

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 80 ڈالر تک پہنچ گیا۔