کوئٹہ سےپشاور جانے والی مسافر بس بلوچستان کے علاقے ژوب میں گہری کھائی میں گرنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی،جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 40 افراد سوار تھے۔ جاں بحق افراد کی میتیں ابتدائی طور پر جائے حادثہ کے قریب واقع رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ژوب کے علاقے داناسر میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔
یہ بھی پڑھیے: مہمند میں پولیس موبائل پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
