خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے مردان کے گوردوارے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیتا ہے، اور ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھ برادری صدیوں سے اس خطے میں آباد ہے اور معاشرے کا اہم حصہ ہے۔صوبائی وزیر نے گوردوارے کی بہتری کے لیے 40 لاکھ روپے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10،10 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کا اضافہ ہوا؟
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اور وہ خود کیس کی پیش رفت پر مسلسل پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے۔
پولیس کارروائی اور سیاسی ردعمل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس معاملات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، جبکہ حکومت ہر مذہب اور اقلیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر مردان میں واقع گوردوارے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اراکین ظاہر شاہ طورو اور عبدالسلام آفریدی سمیت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
