کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 7 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 884 ڈالر پر آگئے۔
