ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 643 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے کا ہو گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: موجودہ صوبائی بجٹ خسارے کا شکار، واضح ترقیاتی منصوبہ بندی سے محروم ہے، سکندر حیات خان شیرپاؤ

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 179 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 46.43 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 202 ڈالر تک پہنچ گیا۔