20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر تک کمی کی توقع ہے۔

 

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی کے بعد حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور کر رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: بارشوں کے نئے سلسلے سے خیبرپختونخوا کے کن علاقوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے؟

 

اطلاعات کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 36 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، تاہم پیٹرولیم لیوی میں اضافے پر بھی غور جاری ہے۔

 

اگر یہ تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو 20 جون سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

 

عالمی سطح پر امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کی توقع ہے۔