ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا نایاب جانور کے تحفظ اور نسل بڑھانے کے لیے اہم اقدام
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 720 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 108 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 327 ڈالر تک پہنچ گیا۔
