ملاکنڈ کے علاقے پل چوکی فیشنگ ہٹ کے قریب دریائے سوات میں تین خواتین ڈوب گئیں، جن میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک کو بے ہوشی کی حالت میں بچا لیا گیا۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق مقامی افراد اور امدادی اہلکاروں نے ایک خاتون کو دریا سے نکال لیا، جو بے ہوش تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ کتنے روپے کم ہوئے؟

 

دوسری خاتون کی لاش باڈوان ترئی کے مقام سے برآمد ہوئی، جسے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تیسری خاتون کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواتین کا تعلق ضلع مردان سے ہے اور وہ ایک ہی خاندان کی افراد بتائی جاتی ہیں۔ امدادی ٹیمیں لاپتا خاتون کی تلاش کے لیے دریائے سوات میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔