آئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خاندانوں کی مدد اور ان کی مالی خودمختاری کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس کے خلاف منفی باتیں درست نہیں ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحدی علاقوں میں بڑی کارروائیاں، 26 خوارج ہلاک

 

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال سے قسط بڑھا کر 18 ہزار روپے کر دی جائے گی، جبکہ جولائی سے تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔