خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک کے علاقے سیریخواہ کے پہاڑوں میں گیس کی مین ٹرانسمیشن لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 

ڈی  پی او عمران خان کے مطابق ماڑی پٹرولیم کمپنی کی سروے بلیڈر مشین کام کے دوران گیس پائپ لائن سے ٹکرا گئی، جس کے باعث پائپ لائن ٹوٹ گئی اور فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔

 

ڈی  پی او کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق امدادی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

ڈی پی او عمران خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔