پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی 3 میچوں پر مشتمل انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم یہ سیریز کھیلنے کے لیے 23 مئی کو پاکستان پہنچے گی اور اسلام آباد میں قیام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: پی ڈی ایم اے نے کن اضلاع میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا؟
اس انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 2 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق یہ 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل ون ڈے دورہ ہوگا۔ اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔
