ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 98 ہزار 262 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: افغان سفیر کا سہیل آفریدی سے رابطہ، افغان مہاجرین کے لیے کون سے اہم فیصلے زیر غور آئے
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کمی کے بعد نرخ 4 ہزار 766 ڈالر ہو گئے ہیں۔
