مری کے علاقے بڑوھا لنک روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے اور آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے، جو قریبی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ اس دوران گاڑی کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: 70 سال سے پل کے منتظر اپر باڑہ کے عوام، مریض چارپائیوں پر دریا پار کرنے پر مجبور
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 40 سالہ ارشد، 35 سالہ نگہت، 17 سالہ لائبہ، 10 سالہ طیب محمود، 7 سالہ رائمہ نور، 4 سالہ کاشان اور ڈیڑھ سالہ آئمہ نور شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا۔
