ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج بھی فی تولہ سونا سستا ہوگیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجراء اور اندراج کے لیے نئے ایس او پیز جاری

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 144 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہوگئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 995 ڈالر پر آگیا ہے۔