محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

 

چترال، دیر، بالائی سوات، باجوڑ، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں شام یا رات کے وقت آسمان ابر آلود ہو سکتا ہے اور کچھ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 

جمعرات کے روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم رہے گا اور میدانی علاقے گرم رہیں گے۔ 

 

یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ: پولیس ناکے پر مبینہ پولیس فائرنگ، گاڑی پر فائرنگ کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

 

چترال، دیر، سوات، بونیر، باجوڑ، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی اور وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 اسی طرح مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہا جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی ریکارڈ کی گئی۔