ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: وادی تیراہ متاثرین کے لیے امدادی رقم اور واپسی کا حتمی لائحہ عمل کب طے ہوگا؟

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے مقرر ہوئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی ہوئی ہے جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 4730 ڈالر رہ گئی ہے۔