محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ایم سی کیوز لیک کیس: پشاور بورڈ نے متعلقہ اسکول کا الحاق ختم کر دیا
محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ان علاقوں میں سوات، دیر بالا، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم اور بنوں شامل ہیں۔
اتوار کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی دیر اور سوات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کرم میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
