ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث فی تولہ قیمت 6,200 روپے بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک تولہ سونا اب 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن بند رہیں گے، صوبائی حکومت نے اعلان کر دیا
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا 5,316 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 62 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد یہ 5,168 ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 394 روپے کے اضافے کے بعد ایک تولہ چاندی 8,019 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
