شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں چشمہ چیک پوسٹ کے قریب عصر کے وقت خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد میران شاہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے خون کی فوری ضرورت بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی
