پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز افغان جارحیت کا پوری طاقت سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ خوارج میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ چترال سیکٹر میں ایک افغان چیک پوسٹ کو درست نشانے پر لے کر تباہ کر دیا گیا۔

 

اسی طرح ناوگئی سیکٹر (باجوڑ)، تیراہ (خیبر)، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر میں بھی پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں افغان جانب کی دو چوکیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔